50

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے انقلابی منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شیخ محمد یوسف ٹکٹ ہولڈر پی پی 114′ سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) کارپوریشن فیصل آباد نے کہا ہے کہ جب سے موجودہ حکومت بنی ہے’ عوام کے چہرے کھلنے شروع ہو گئے ہیں’ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے انقلابی منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں’ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ڈیرے بٹالہ کالونی میں لیگی کارکنوں سے میٹنگ کے دوران کیا’ اس موقع پر میاں محمد عابد’ میاں کاشف’ فیصل زمان خان و دیگر لیگی کارکنان بھی موجود تھے’ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کی پالیسی اورعوامی ہمدردی کے نتیجے میں پاکستانی تاریخ میں پہلی باروسیع پیمانے پر مہنگائی میں کمی ہوچکی ہے۔ حکومت میں ہونے کے باوجود میاں نوازشریف نے سیاسی انتقام کی بجائے معاشی استحکام پرتوجہ دی ہے۔100دنوں میں جس طرح آٹے سمیت روزمرہ کی تمام اشیا کی قیمتوں میں کمی آئی ہے اس کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔اب عوام کوپونے چارسالہ پی ٹی آئی کے دورحکومت اورموجودہ حکومت کے100دنوں کاموازنہ کرناچاہئے۔میاں نوازشریف نے اپنے تمام ادوارمیں قوم سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی جبکہ بانی پی ٹی آئی نے ہردعوے اوروعدے پریوٹرن لے کر خودکویوٹرن لینے والالیڈرقراردیاغریب عوام کے لئے سب سے بڑامسئلہ روٹی ہے جو 20روپے کی بجائے اب13روپے میں مل رہی گندم اورآٹاسمیت روزمرہ کی تمام اشیا اب غریب عوام پہنچ تک آچکی ہیں۔ وفاقی بجٹ میں غریب عوام کوتکلیف نہیں ریلیف دیاگیاہے اورانڈسٹری کومستحکم کرنے کے لئے بجلی سستی کرکے معاشی استحکام کی راہ ہموارکردی ہے۔ ان کاکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی نے بھی اقتدارمیں آنے کے بعد100دنوں میں عوامی فلاح وبہبوداوردرجنوں وعدے اوردعوے کئے تھے مگروہ کسی ایک وعدے کوبھی پورانہ کرسکے بلکہ ہروعدے پریوٹرن لیا۔موجودہ واحد حکومت ہے جس نے عوام کے ساتھ کئے گئے تمام وعدے پورے کئے۔پی ٹی آئی کی پیداکی گئی مہنگائی کووزیراعظم میاں شہبازشریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف متحرک ہوکرنیچے لانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں