40

دہشت گردی کوختم کئے بغیرامن نہیں ہوسکتا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی ضلعی صدر رخسانہ قمر نے کہا کہ دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کیے بغیر ملک میں قیام امن نہیں ہو سکتا افواج پاکستان نے ملک کے تحفظ کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں پاکستان کی تاریخ ان قربانیوں سے بھری پڑی ہے اورعصر حاضر میں اس کی مثال نہیں ملتی پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں مسلح افواج اور پوری قوم قربانی دینے والے سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور ان کی یہ قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، قائد اعظم کی عظیم قیادت میں یہ ملک مورض وجود میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ 11 اگست کے خطاب میں انہوں قائد اعظم نے واضح الفاظ میں فرمایا کہ اس ملک پاکستان میں آئین و قانون کی حکمرانی ہوگی، تمام لوگوں کو آئین و قانون کے مطابق زندگی بسر کرنے کے مساوی مواقع ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس تقریر کا یہ مرکزی نقطہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاسٹر سیموئیل نے پاکستان کیلئے قربانیاں دینے والی مسیحی برادری کی تاریخ بیان کی ہے، آرمی، نیوی، ایئرفورس میں مسیحی بھائیں نے اپنے خون سے تاریخ رقم کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں