49

مہنگائی میں کمی نوازشریف کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سابق وزیرمملکت اورمسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدرحاجی اکرم انصاری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی ٹولہ نہ حکو مت چلاسکتاہے نہ اپوزیشن صرف زبان چلاسکتے ہیں۔ مولانافضل الرحمن ان کے ساتھ ہوں گے تووہ جلا گھیرا کا حصہ نہیں بن سکتے وہ باشعورسیاسی رہنماہیں جبکہ بانی پی ٹی آئی عوامی نمائندگی کے قابل نہیں۔پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بانی PTIنظام عدل میں سہولت ملنے کے باوجود بھی سیاسی انقلاب نہیں لا سکتے ۔ میاں نواز شریف نے اپنے ہر دور اقتدارمیں ملکی ترقی اورعوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں جوکردار ادا کیا وہ ایک تاریخ کاحصہ ہے اسکے باوجودان کیخلاف ہمیشہ سازش کی گئی مگرعوام نے ہمیشہ ان پراعتمادکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں