73

سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ ہائی الرٹ (اداریہ)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے انہوں نے اربن فلڈنگ سے علاقوں اور لوگوں کو محفوظ رکھنے کیلئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی، رودکوہیوں کے خطرے کے پیش نظر ڈی جی خان ایڈمنسٹریشن کو ضروری اقدامات کا حکم بھی جاری کیا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نکاسی آب کے لیے کمشنرز’ ڈپٹی کمشنرز اور واسا کو متحرک رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کے پانی کے نکاس تک افسران فیلڈ میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں میسروسائل کو نکاسی آب کیلئے بروئے کار لائیں پی ڈی ایم اے کے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے،، وزیراعلیٰ پنجاب نے اربن فلڈنگ کے خطرے سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ کو ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں اور اب محکمہ واسا سمیت انتظامیہ کے افسران وزیراعلیٰ کے حکم پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں استعمال کر کے شہریوں اور علاقوں کو فلڈ سے محفوظ بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں، شہریوں کے جان ومال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے انتظامیہ کو پسماندہ علاقوں پر خاص طور پر فوکس رکھنا ہو گا تاکہ دیہی علاقوں کے عوام اور ان کے مال مویشیوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے کرنٹ لگنے کے حادثات سے بچائو کے لیے آگاہی مہم چلائی جائے اس سلسلے میں شہروں اور دیہی علاقوں کے عوام کو بھی احتیاط کی ضرورت ہے کہ وہ اپنے مویشیوں کو ایسی جگہوں پر باندھیں جہاں ان کو کم سے کم خطرہ ہو چھوٹے بچوں کو بجلی کے کھمبوں اور تاروں کے قریب جانے سے روکیں، مون سون کی بارشوں کے بعد نشیبی علاقوں کے عوام کو بہت زیادہ احتیاط کرنے کی ضرورت ہے جو لوگ دریائوں کے کنارے آباد ہیں ان کو انتظامیہ کے تعاون سے وہاں سے محفوظ علاقوں میں منتقل ہونے میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے فلڈ کی صورت میں متعلقہ علاقوں کے افراد کو فلڈ ریلیف کیمپوں میں پناہ لینی چاہیے جہاں پنجاب حکومت کی جانب سے شہریوں اور ان کے پالتوں جانوروں کے لیے تمام تر سہولتیں دستیاب ہوں گی ایسی بستیوں کے رہائشی افراد جن کے مکانات بوسیدہ اور مخدوش ہیں وہاں سے فوری طور پر کسی محفوظ علاقہ کا انتخاب کریں مکانوں کی چھتوں پر پانی ہرگز کھڑا نہ ہونے دیا جائے بارش کے کھڑے پانی یا برساتی نالوں گڑھوں اور نہروں میں نہانے سے گریز کریں بارش میں بھیگے ہوئے برقی آلات’ کھمبوں اور زمین پر گری ہوئی تاروں کو ہرگز نہ چھوا جائے برساتی ندی نالوں میں کوڑا کرکٹ نہ پھینکا جائے پنجاب حکومت ممکنہ اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی مرتب کر لی ہے صوبہ کے عوام کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں ہمارے معاشرہ میں مخیرحضرات کی بھی کمی نہیں علاوہ ازیں این جی اوز بھی فلڈ میں گھرے شہریوں کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار رہتے ہیں جبکہ فلڈ کیمپوں میں مخیرحضرات اور سماجی شخصیات کی جانب سے بے گھر ہونے والوں کو پکے پکائے کھانے بھی فراہم کئے جاتے ہیں پنجاب حکومت کی طرف سے مویشیوں کیلئے چارے کی فراہمی اور ان کی ویکسی نیشن بھی انتظام حکومت کی جانب سے چھوٹے بچوں کو وبائی امراض سے بچانے کیلئے اقدامات بھی کئے جاتے ہیں جن علاقوں کے عوام کے گھر بارشوں سے منہدم ہو جاتے ہیں حکومت کی جانب سے ان کو مالی امداد بھی فراہم کی جاتی ہے جو قابل تحسین قدرتی آفات کے موقع پر پنجاب حکومت کے ساتھ ساتھ این جی اوز اور مخیرحضرات کا کردار بھی قابل تعریف رہا ہے، امسال بھی فلڈ کا امکان ہے جس سے بچائو کیلئے پنجاب حکومت چوکس ہے تاہم اس حوالے سے سماجی’ فلاحی تنظیموں کو بھی الرٹ رہنا چاہیے تاکہ وقت پڑنے پر وہ بھی اپنے ہم وطنوں کو مشکلات سے نکال کر ان کی آبادکاری مین انکی بھرپور مدد یقینی بنائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں