77

یوم عاشور انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا (اداریہ)

ملک بھر میں یوم عاشور سخت سکیورٹی میں عقیدت واحترام سے منایا گیا تمام شہروں میں شہدائے کربلا کی یاد میں مجالس کا انعقاد کیا گیا ماتمی جلوس نکالے گئے نواسہ رسولۖ حضرت امام حسین اور ان کے جاں نثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں مجالس منعقد ہوئیں، وزیراعظم شہباز شریف نے یوم عاشور پر بہترین سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے پر افواج پاکستان’ انتظامیہ’ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے وزیراعظم نے کہا کہ اﷲ تعالیٰ کے فضل وکرم سے یوم عاشور پر ملکی حالات پرامن رہے ملک بھر میں پورے عقیدت واحترام کے ساتھ مجالس وجلسے اور جلوس کا انعقاد ہوا انتظامیہ پولیس افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران واہلکار اپنی ڈیوٹی پر مامور رہے یوم عاشور کو پُرامن بنانے پر ہر افسر واہلکار کے مشکور ہیں وزیراعظم نے ملک بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے پر وزیرداخلہ چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کو بھی خراج تحسین پیش کیا،، عاشور محرم پر ملک بھر میں کراچی’ لاہور’ پشاور’ کوئٹہ میں نواسہ رسولۖ اور ان کے جاں نثاروں کی شہادت پر ان کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور جلوس نکالے گئے، جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی صوبہ کے راستوں پر ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگائی گئیں کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل سروس بند رہی’ ڈبل سواری پر پابندی تھی، لاہور میں بھی سخت سکیورٹی میں جلوس نکالے گئے، پشاور کی مختلف امام بارگاہوں سے یوم عاشور کے جلوس نکالے گئے جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوئے، اسلام آباد میں بھی سخت سکیورٹی کے حصار میں عزاء داروں نے ماتمی جلوس نکالے کوئٹہ میں بھی مجالس منعقد ہوئی عزاداری کے جلوس نکالے گئے ملک بھر میں اسلحے کی نمائش’ ہیلی کیم اور ڈرون اڑانے پر بھی پابندی تھی پنجاب بھر کے اضلاع میں جلوسوں کے روٹس اور جلوسوں کی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی گئی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے قیام امن کیلئے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں سخت سکیورٹی کے باعث پنجاب بھر میں کسی بھی جگہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا امام بارگاہوں کی سکیورٹی سخت رہی جبکہ عزاداروں کی حفاظت کیلئے بھی فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی، فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد’ جھنگ’ چنیوٹ’ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چاروں اضلاع کی تمام تحصیلوں میں یوم عاشور کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے جلوسوں کو پولیس کے دستوں نے اپنے حصار میں لیے رکھا ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر عابد خان نے ڈویژن بھر میں قیام امن کیلئے شاندار انتظامات کئے سی پی او فیصل آباد کامران عادل’ ایس پی آپریشن’ ٹائون ایس پیز’ ڈی ایس پیز صاحبان’ تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے علاقوں میں امام بارگاہوں’ مجالس اور جلوسوں کے روٹس کی نگرانی کے لیے بہترین سکیورٹی فراہم کی جھنگ’ چنیوٹ’ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ذوالجناح تعزیہ کے جلوس نکالے گئے مجالس میں داخلہ کے لیے واک تھرو گیٹس لگائے گئے تھے جبکہ مرکزی جلوس میں شامل ہونیوالوں کی جگہ جگہ تلاشی لی گئی حکومت پنجاب کی طرف سے ڈویژن بھر میں پینے کے میٹھے پانی کی سبیلیں لگائی گئیں جہاں جلوس کے شرکاء کو مشروبات پلائے جاتے رہے ڈویژنل کمشنر محترمہ سلوت سعید صاحبہ کی ہدایت پر چاروں اضلاع میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کے ساتھ ساتھ جلوسوں کے روٹس کی مرکزی کنٹرول روم میں مانیٹرنگ کی گئی جاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنر صاحبان تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز نے جلوسوں کے روٹس کی مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ سکیورٹی کے انتظامات پر بھی کڑی نظر رکھی تمام شہروں میں چھوٹے بڑے جلوس نکالے گئے عزاداری بھی کی گئی ہر مکتبہ فکر کے علماء ومشائخ نے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے عاشور محرم کے موقع پر امن وامان اور بھائی چارہ رقائم رکھنے کیلئے ساتھ دیا جس کے باعث فیصل آباد ڈویژن میں مکمل طور پر امن وامان رہا ملک بھر کی طرح فیصل آباد ڈویژن میں بھی فیس بک کی سروسز بھی بند رہیں تاہم رات آٹھ بجے کے بعد سروسز بحال ہونا شروع ہو گئیں۔ ملک بھر میں یوم عاشور کے موقع پر قیام امن کیلئے کی جانے والی کوششوں کے نتیجہ میں ملک بھر میں مجموعی طور پر صورتحال کنٹرول رہی جس پر افواج پاکستان پولیس قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ہر مکتبہ فکر کے علماء کا کردار بھی قابل تعریف۔ اﷲ کرے ہمارا ملک اسی طرح پُرامن رہے اور دشمن اپنے مقاصد میں ناکام رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں