14

بجلی کے بل عوام کے لئے موت کا پروانہ بن گئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) وائس چیئرمین مرکزی تنظیم تاجران پاکستان،وائس چیئرمین انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈفیصل آبادملک اسامہ سعیداعوان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ بجلی کے بل عوام کیلئے موت کا پروانہ بن گئے بھاری بجلی کے بل دیکھ کر شہریوں پر سکتہ طاری ہوگیا سخت گرمی اور حبس کی وجہ سے لوگ بجلی کے بھاری بلوں کے خوف سے ہاتھ کے پنکھے استعمال کرنے لگے ہیں اور ہاتھ کے پنکھوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ کی وجہ سے اسکی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے حکمرانوں نے ملک کو 100 سال پیچھے دھکیل دیا ہے اور جس طر ح آئی پیز پاکستان کو لوٹ رہے ہیں اس میں حکمر ا ن بھی برابر کے شریک ہیں ایسے ایسے پاور پلانٹس کو ادائیگیاں کی جارہی ہیں جو چل ہی نہیں رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں