21

CPO کا اردل روم، دواہلکارنوکری سے برخاست

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آبادکامران عادل کا پولیس لائن میں اردل روم، ناقص کارکردگی اورغفلت لاپرواہی برتنے پر افسران و ملازمان کو مختلف سزائیں۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد کامران عادل نے پولیس لائن میں اردل روم کا انعقاد کیا۔ اردل روم میں ضلع بھر سے افسران و ملازمان پیش ہوئے، ناقص کارکردگی اور غفلت لاپرواہی سمیت دیگر مختلف قسم کے الزامات میں دیے گئے شوکاز نوٹسز پر فیصلے سناتے ہوئے سی پی او فیصل آباد نے 02افسران کو سنگین الزامات میں انکوائری میں قصور وار ثابت ہونے پرنوکری سے برخاست کر دیا۔ برخاست ہونے والوں میں لیڈی کانسٹیبل قندیل نازش اور PSA ارسلان الحق شامل ہیں۔ 02پولیس افسران کو ایک ایک سال سروس ضبطگی کی سزا، 04افسران کو سنشور کی سزا دی گئی۔ جبکہ کل 24اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے 04اپیلوں کو مسترد کیا، 07اپیلوں کو فائل کیا اور 12اپیلوں کی انکوائریز تبدیل کیں اور 01اپیل پر انکوائری مقرر کر دی۔ سی پی او کامران عادل نے پولیس افسران و ملازمان کو واضع پیغام دیا کہ کرپٹ، بداخلاق اور اچھی شہرت نہ رکھنے والے ملازمان کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں۔ سست، کاہل اور ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے پولیس افسران وجوان اپنا قبلہ درست کرلیں اپنی ڈیوٹی کو فرض سمجھتے ہوئے سرانجام دیں۔ سزا اور جزا کا عمل ساتھ ساتھ ہے۔ عوام کی جان ومال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، جس کو ہم نے ہرحال میں پورا کرنا ہے جوکہ ہمارا فر ض بھی ہے اور عبادت بھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں