9

فیصل آباد میں چور ،ڈاکو چھا گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ملک کا تیسرا بڑا شہر ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا، آج پھر مزید95مقامات پر وارداتیں کرتے ہوئے ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان’ موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے اور درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 5خواتین اور 5افراد کو اغواء کر لیا’ پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق چک جھمرہ کے علاقہ قائدآباد کے رہائشی نجم کی جواں سالہ بیٹی (الف) کو ملزمان رمضان وغیرہ’ ڈجکوٹ کے علاقہ قصبہ ڈجکوٹ کے رہائشی آصف کی بیٹی (ن) کو شعیب وغیرہ’ جڑانوالہ کے علاقہ ڈب کالونی کی رہائشی شاہدہ کی بیٹی (س) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان’ سمندری کے علاقہ سراج بستی کے رہائشی شہباز کی بیٹی (آ) کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا’ رضاآباد کے علاقہ شہزاد ٹائون کے رہائشی سید احمد کا بیٹا محمد حسن’ روشن والا کے علاقہ 235 رب کے ارسلان کے بھائی فیضان’ سمن آباد کے علاقہ پیپلزٹائون کے رہائشی یوسف کے بھائی سہیل’ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 266 رب کی انیتا کا شوہر بلال اور سمندری لاری اڈا سے ناظم حسین نامی نوجوان کو اغواء کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ اقبال سٹیڈیم کے قریب افضل نوید سے 30ہزار روپے’ فون’ مختار کالونی میں مظہر حسین کی دکان سے ساڑھے سات لاکھ مالیت کے 53توڑے چاول چور لے گئے’ سمندری کے علاقہ قاسم روڈ کے رہائشی عامر کے گھر داخل ہونے والے ڈاکوئوں کے گروہ نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 14تولے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے’ جڑانوالہ کے علاقہ 100گ ب کے قریب مسلح ڈاکوئوں نے عتیق احمد سے مرغیوں سے لوڈ ڈالہ لوٹ کر فرار ہو گئے’بائو والہ کے مجاہد سے 28ہزار روپے’ فون’ جناح کالونی میں وجاہت سے نقدی’ فون چھین لیا’ رسول پورہ گلی نمبر7 کے فرحان کے گودام کا صفایا کر دیا گیا’ شیراں والا چوک میں محمد عمر سے نقدی’ فون’ رضوان ٹائون کے محبوب علی سے نقدی’ فون’ خالصہ کالج روڈ پر عمران سے نقدی’ فون’ ڈی گرائونڈ سے رفاقت سے فون’ ڈی گرائونڈ رحمانیہ مسجد والی گرائونڈ کے قریب نواز سے پرس چھین لیا’ 7 ج ب کے یٰسین مسیح کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ 108 ج ب کے عمیر سلیم سے 98ہزار روپے’ فون’ 158 رب کے شاہد یوسف کے ڈیرہ سے پیٹرانجن چوری’ 102 ج ب کے شکیل سے 5ہزار روپے’ فون’ 293 رب کے واصف حسین سے 7ہزار روپے’ فون’ 104 رب کے رضوان سے 10ہزار روپے’ فون’ 169 رب کے عاطف کی دکان سے 3لاکھ 60ہزار مالیت کی سیمنٹ کی بوریاں ٹرک پر لوڈ کر کے لے گئے’ حق باہو چوک میں غلام سرور سے فون’ ہجویری ٹائون کے وقاص ظفر سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا’ مسلم ٹائون کے الطاف’ حاجی آباد کے بلال طارق’ بولیدی جھگی کے قریب اعظم سے نقدی’ فون’ شیخوپورہ روڈ پر مطلوب حسین سے ڈیڑھ لاکھ روپے’ فون’ رحمان پورہ میں رانا مدثر کے گھر کا صفایا کر دیا’ سرگودھا روڈ پر وسیم محمود سے نقدی’ فون’ 197 رب کے الیاس سے 15ہزار روپے’ فون’ 202 رب بھائی والا کے عادل حسین سے نقدی’ فون’ وکلاء کالونی کے شاہد نوید سے نقدی’ فون’ ایوب ریسرچ کے قریب سنی عدیل سے 25ہزار روپے’ فون’ عبداﷲ پور پل کے قریب خالد منیر سے سوا لاکھ روپے لوٹ لئے’ 243رب کے احسان الحق سے 12ہزار روپے’ فون’ 235 رب کے محمد علی سے 60ہزار روپے’ فون’ 66 ج ب کے عرفان سے 80ہزار روپے’ فون’ 66 ج ب کے خالد سے لیپ ٹاپ’ فون’ مدینہ آباد کے سلیم احمد سے 7ہزار’ سپیریئر یونیورسٹی کے قریب ندیم سے 35ہزار روپے’ فون’ احمد نگر کے سلطان سے موٹرسائیکل چھین لی’ جلوی مارکیٹ کے قریب افضال سے پرس’ ستیانہ روڈ پر عبدالغفور سے 60ہزار روپے چھین لیے’ خان ماڈل کالونی کے محمد علی سے نقدی’ فون’ سلیمی چوک کے قریب رمضان علی سے 12ہزار روپے’ فون’ عوامی ٹائون کے عبدالشکور سے 30ہزار روپے’ فون’ 24 گ ب کے جاوید کی حویلی سے مویشی’ 112 گ ب کے اعجاز سے 7ہزار روپے’ 283 گ ب کے آصف کا گھر لوٹ لیا’ 277 گ ب کے سیف اﷲ کے گودام کا صفایا کر دیا گیا’ 274 گ ب کے ریاض احمد کے ڈیرہ سے مویشی’ 200 گ ب کے آصف کا گھر کا صفایا کر دیا’ قصبہ تاندلیانوالہ کے مقصود حسین سے لیپ ٹاپ’ نقدی’ 607 گ ب کے منتظر سے 90ہزار روپے’ 601 گ ب کے نیاز کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چور لے گئے’ 598 گ ب کے ممتاز حسین سے 50ہزار روپے’ 557 گ ب کے شریف کے گھر سے بکرے’ 463 گ ب کے ابرار حسین کے باغ سے پھل چور لے اُڑے’ 388 گ ب کے علی احمد سے 80ہزار روپے’ 171 گ ب کے انور کے ڈیرہ سے سامان’ 386 گ ب کے ظہور سے 5ہزار روپے’ 386 گ ب کے فیصل سے 10ہزار روپے’ فون’ 43 گ ب کے عابد علی کی حویلی سے بکرے چوری ہو گئے’ 52 گ ب کے سرفراز سے 40ہزار روپے’ 527 گ ب کے افضل رضا سے دو لاکھ روپے’ 482 گ ب کے فیصل ندیم سے موٹرسائیکل’ نقدی’ 197 گ ب کے اشفاق کا گھر لوٹ لیا اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا’ پولیس تلاش وبسیار کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔ علاوہ ازیں اقبال سٹیڈیم سے دانش’ سیشن کورٹ سے اسرار’ الائیڈ ہسپتال سے مبشر’ کارخانہ بازار سے علی عمران’ ضلع کچہری سے اعظم’ شیخ کالونی کے اسلام شاہد’ راجے والا کے جاوید’ نادر ٹائون کے رمضان’ 188 رب کے شہباز’ گلستان کالونی کے حامد رضا’ غازی آباد کے تنویر احمد’ علامہ اقبال کالونی کے ندیم’ پہاڑی والی گرائونڈ سے غلام دستگیر’ یٰسین آباد کے دانیال’ 67 ج ب کے فرحان’ بجلی گھر سٹاپ سے فیصل عزیز’ ستارہ کالونی کے رمضان’ گلشن عزیز کے غلام غوث’ 240 موڑ کے بہاول’ 69 گ ب کے شاہد’ 24 گ ب کے اﷲ یار’ 266 رب کے عثمان’ 229 رب کے نبیل اوردیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں