11

فیصل آباد میں میٹروبس منصوبے کی منظوری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)فیصل آباد کے شہریوں کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے بڑی خوشخبری’ پنجاب حکومت نے فیصل آباد میں میٹرو بس سروس شروع کرنے کے ایک بڑے منصوبے کی منظوری دے دی ہے’ میٹرو بس منصوبے پر 70ارب روپے لاگت آئے گی اور اس کے لئے بجٹ کی منظوری دیدی گئی ہے ‘اس اقدام کا مقصد شہر کے مکینوں کو سستی ٹرانسپورٹ فراہم کرنا ہے، فیصل آباد میں پہلا بڑے پیمانے پر پبلک ٹرانسپورٹیشن سسٹم ہو گا۔ میٹرو بس سروس تین اہم راستوں کا احاطہ کرے گی۔ کمال پور انٹرچینج سے سمندری روڈ، نڑوالا اڈا سے ستیانہ روڈ، اور جھنگ روڈ سے جڑانوالہ روڈ، جس میں ریڈ کریسنٹ چوک تمام راستوں کے لیے مرکزی نقطہ کے طور پر کام کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں