11

دل کا ہسپتال اہلیان سرگودھا کیلئے حکومت کا تحفہ ہے

سرگودہا (بیوروچیف)وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے زیر تعمیر گورنمنٹ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے تعمیراتی کام کا موقع پر جا کر معائینہ کیا۔ اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ زیر تعمیر کارڈیالوجی اسپتال کا کام زور و شور سے جاری ہے۔رواں سال کے لیے 9 ارب 86 کروڑ روپے کے تمام مختص فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر کو مزید بتایا گیا کہ 97 کنال پر زیر تعمیر اسپتال میں او پی ڈی ،ایمرجنسی ، دفاتر اور رہائش گاہوں کی تعمیر شامل ہے۔ اسپتال کی او پی ڈی اپریل 2025 جبکہ دسمبر 2025 تک مکمل اسپتال فنکشنل ہو جائے گا۔ صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ دل کا ہسپتال اہلیان سرگودہا کے لیے مسلم لیگ (ن )کا تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف جلد سرگودہا آکر ہسپتال کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیں گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں