9

پیپلز پارٹی ہی کسانوں،محنت کشوں کے مسائل حل کریگی،گورنر پنجاب سلیم حیدر خان

تاندلیانوالہ(نامہ نگار)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے جلہ چوک تحصیل تاندلیانوالہ کا دورہ کیا اور شہادت علی خان مرحوم کی قبر پر فاتحہ خوانی کی۔گورنر پنجاب نے سابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی راحیلہ شہادت سے ملاقات کی۔ٹکٹ ہولڈر پیپلز پارٹی ندیم خان بلوچ، رہنمااویس بہرام بلوچ ودیگر رہنمائوں سے ملاقات کی۔صوبائی صدر پیپلز پارٹی رانا فاروق دستگیر،سٹی صدر وویمن ونگ فیصل آباد رخسانہ، ضلعی صدر پیپلز پارٹی چودھری اعجاز جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی فیصل آباد رائے شاہ جہاں،اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ صفا عابد بھی موجود تھیں۔ گورنر پنجاب نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی کسانوں کے مسائل حل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک معاشی مسائل سے گزر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری نے وزارتیں نہ لینے کا فیصلہ کیا۔ گورنر پنجاب نے سابق ایم این اے شہادت علی خان مرحوم کے خاندان کو سلام پیش کرتا ہوں،جنہوں نے وفاداری کی مثال پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مشکلات کا حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کے بغیر پاکستان کی ترقی ممکن نہ ہے،بلاول بھٹو زرداری پاکستان کی بہتری کے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیالے پیپلزپارٹی کا منشوری پیغام گھر گھر پہنچائیں، ملکی معیشت میں بہتری کے لیے ہمیشہ پیپلز پارٹی نے کردار ادا کیا ہے۔پیپلز پارٹی نے مجھے اٹک کے عام انسان سے گورنر ہائوس پنچا دیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ متوسط طبقے کے لیے کام کیا ہے، بطور گورنر پنجاب میرے دروازے ورکرز کے لئے دن رات کھلے ہیں۔ گورنر پنجاب نے راحیلہ شہادت بلوچ،ندیم خان بلوچ کی درخواست پر یونیورسٹی کیمپس کے قیام کے لئے اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں