26

ماموں کانجن میں دن دیہاڑے ڈاکہ

ماموں کانجن (نامہ نگار) دو نامعلوم ڈاکوئوں نے شہری سے موٹرسائیکل،نقدی اور موبائل چھین لیا ،مقدمہ درج’ تفصیلات کے مطابق شہری محمد عرفان ولد اسلم سکنہ غوثیہ کالونی اپنے کزن کی دوکان واقع کلیانوالہ بسواری موٹرسائیکل جا رہاتھا کہ دو نامعلوم ڈاکوئوں نے 555گ ب کے قریب گن پوائنٹ پر روک لیا شہری سے موٹرسائیکل ون ٹو فائیو نمبری ATF2394، نقدی پانچ ہزار روپے ،موبائل فون مالیتی پچاس ہزار روپے چھین لئیاور موقع سے فرار ہوگئے مقامی پولیس نے دو نامعلوم ملزمان کیخلاف بجرم 392ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں