33

PCBکی من مانیاں،چیمپئنز کپ کی رونقیں ماند پڑ گئیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی من مانیاں، عالمی شہرت یافتہ اور مین پلیئرز کو سازش کے تحت واپس بھجوا دیا، جسکی وجہ سے چیمپئنز کپ کی رونقیں ماند پڑ گئیں، نامور کھلاڑیوں کی عدم شرکت پر شائقین کرکٹ کو مایوسی کا سامنا۔ تفصیل کے مطابق پی سی بی نے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت فیصل آباد اقبال سٹیڈیم میں ہونیوالے چیمپئنز کپ کے سیمی فائنل اور فائنل میچ رہ گئے ہین اور ان اہم میچز میں پی سی بی نے کرکٹ کے میدان کے بڑے بڑے کھلاڑیوں کو واپس بھجوا دیا اور ان اہم میچوں میں کوئی بھی سرفہرست یا قومی ٹیم کے کھلاڑی شامل نہیں ہے جسکی وجہ سے شائقین کرکٹ کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور شائقین کرکٹ نے اقبال سٹیڈیم میں نہیں گئے جسکی وجہ سے اکثر انکلوژرز خالی ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں