27

گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنیوالے میاں بیوی گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ مدینہ ٹائون کے ایس ایچ او سب انسپکٹر گلزار احمد سپرا کی ٹیم نے غالب سٹی میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والے میاں بیوی کو حراست میں لیکر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیل کے مطابق قانونی کارروائی کرنیوالے سب انسپکٹر عارف شہزاد نے بتایا کہ غالب سٹی میں حمزہ خالد اور اسکی اہلیہ سونیا بی بی نے کام نہ کرنے پر نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا اور گھریلو ملازمہ 15سالہ علیشباہ بی بی کے سر کے بال بھی کاٹ دیئے ہیں۔ گھریلو ملازمہ پر تشدد کے واقعہ کا سی پی او نے نوٹس لے لیا اور ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹائون گلزار احمد سپرا اور اس کی ٹیم نے بروقت کارروائی کر کے میاں بیوی کو حراست میں لیکر ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں