109

فیصل آباد شہر کے مسائل اجاگر کرنے پر مریم نواز کی شیخ اعجاز کو شاباش

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شیخ اعجاز احمد صدر مسلم لیگ ن فیصل آباد نے شہر کی نمائندگی کا حق ادا کردیا، شہر کے تمام اہم ترین ایشوز پر وزیراعلیٰ مریم نواز کو اعتماد میں لیا، شیخ اعجاز نے کہا کہ فیصل آباد پر خصوصی توجہ مرکوز کریں جنرل ہسپتال نصرت فتح علی خاں کے فنڈز کیلئے کہا تو انہوں نے کہا آپ مجھے لکھ کردیں میں اسکے فنڈز فوری ریلیز کرتی ہوں FICمیں سرجنز کی کمی اور دیگر ایشوز کو ہائی لائٹ کیا اسپر بھی انہوں چیف سیکرٹری کو فوری ہدایات جاری کیں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی میں تنظیم کی نمائندگی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ صدر سیکرٹری کا نام بھی شامل کریں اور ہر میٹنگ میں تنظیم کے صدر اور سیکرٹری کو لازمی بلائیں، ستیانہ روڈ کے فلائی اوور کے حوالہ سے بھی فوری اقدامات کرنے کا حکم صادر کیا، واسا کے حوالہ سے بھی بھرپور بات کی اور کہا کہ اس مرتبہ ڈی سلٹنگ نہ ہونے کیوجہ سے سارا شہر میں جگہ جگہ پانی کے جوہڑ لگے رہے جس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایسا آئندہ برداشت نہیں کیا جائے گا پی ایچ اے کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھانے پر انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے کی بھی کپیسٹی بلڈنگ کی جائے گی لا اینڈ آرڈر کے حوالہ سے پولیس کو مزید نفری دینے کی سفارش پر انہوں نے آئی جی پنجاب کو فیصل آباد پولیس میں فوری نئی بھرتی کرنے کا حکم صادر کیا اور عوامی نمائندوں، ٹکٹ ہولڈرز اور مسلم لیگ کی تنظیم اور عہدیداروں سے رابطوں کے حوالہ سے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو موثر رابطہ رکھنے اور انکا پورا عزت احترام کرنے کا بھی فوری حکم صادر کیا، شیخ اعجاز احمد نے سابق ایم پی اے مہر حامد رشید کو آواز دیکر وزیراعلیٰ کے پاس بلایا اور کہا کہ انہوں نے کروڑوں روپے کی لاگت سے الائیڈ ہسپتال میں ایکسرے مشین، الٹرا سانڈ مشین اور دیگر سہولتیں اپنی گرہ سے خرچ کرکے فراہم کی ہیں جس پر وزیراعلیٰ مہر حامد کو شاباش دی اور شیخ اعجاز سے کہا کہ آپ انکو لیکر میرے پاس لاہور آئیں جس پر شیخ اعجاز نے مریم نواز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آج آپ نے میٹنگ میں بہت اچھی تجاویز دیں اور فیصل آباد شہر کی تعمیر و ترقی کے حوالہ سے آپکی تجاویز پر انشااللہ عمل درآمد کیا جائے گا۔ آپ قائد محترم نواز شریف کے دیرینہ ساتھی ہیں مجھے اور پارٹی کو آپ پر فخر ہے۔ پارکنگ پلازوں کی اہمیت اجاگر کرنے اور آٹھ بازاروں کا تاریخی حسن واپس لانے اور انکروچمنٹ کے حوالہ سے بھی مریم نواز صاحبہ نے کمشنر فیصل آباد اور ڈپٹی کمشنر سے کہا کہ یہ شہر کی پرائم لوکیشن ہے اسکو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل پر فوری تعمیر کروائیں تاکہ گھنٹہ گھر اور آٹھ بازاروں کا روائیتی اور تاریخی حسن بحال کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں