73

رومانوی فلم کرنا پڑی تو شاہ رخ کیساتھ کرونگی،زویا ناصر

لاہور(شوبز نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زویا ناصر نے کہا ہے کہ مجھے پہلی نظر کی محبت پر یقین نہیں۔اداکارہ زویا ناصر نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے دلچسپ سوالات کے جوابات دیئے۔انہوں نے محبت کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے پہلی نظر میں محبت ہونا سمجھ نہیں آتی۔اداکارہ نے کہا کہ مجھے کسی بھی شخص کو سمجھنے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے اور کسی کو جاننے کے بعد ہی مجھے اس سے پیار ہو سکتا ہے، اس لیے مجھے کبھی پہلی نظر میں کسی سے محبت نہیں ہو سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں