32

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں3روپے تک کمی کا امکان

اسلام آباد (بیوروچیف) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں3روپے تک کمی کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں3روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے تک کی کمی ہو سکتی ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں کو برقرار بھی رکھا جا سکتا ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی جا سکتی ہیں۔پیٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے، جن کی منظوری کے بعد آج رات بارہ بجے نئی قیمتوں کا اطلاق ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں