35

سری لنکن بیٹر نے ڈان بریڈ مین کا ریکارڈ برابر کردیا

کولمبو(سپورٹس نیوز)سری لنکن بیٹر کمندو مینڈس نے نیوزی لینڈ کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں لیجنڈری آسٹریلوی بیٹر سر ڈان بریڈ مین کا ریکارڈ برابر کردیا۔گال ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے دو وکٹوں کے نقصان پر 22 رنز بنالیے ہیں جبکہ سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 602 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی تھی، کمندو مینڈس نے 250 گیندوں پر 182 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔کمندو مینڈس کی دلکش اننگز میں 16 چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔اس شاندار اننگز کے ساتھ سری لنکن بیٹر نے 13 ٹیسٹ اننگز میں ایک ہزار رنز بھی مکمل کرلیے اور انہوں نے لیجنڈری بیٹر سرڈان براڈ مین کا ریکارڈ بھی برابر کردیا ہے۔لیجنڈری آسٹریلوی بیٹر سر ڈان براڈ مین نے بھی ٹیسٹ کی 13 اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں