ساہیوال(بیورو چیف) ساہیوال ضلعی انتظا میہ کے تعینات کر دہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام، منافع خوروں نے منہ مانگی قیمتیں وصول کر نا شروع کر دیں۔ انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق دودھ کی قیمت 130روپے فی کلومقرر ہے لیکن دودھ 150 سے 160 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ جبکہ دہی کی قیمت گورنمنٹ ریٹ کے مطابق 140 روپے فی کلو مقرر رہے لیکن بازار میں دہی 160 سے 180روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ ریٹ لسٹ کے مطابق مٹن کی قیمت 1200روپے مقرر ہے جبکہ مٹن1500سے 1800 روپے فی کلومیں فروخت ہو رہا ہے اور بیف کی قیمت 600روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ بیف 900سے 1000روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ قصابوں کی دوکانوں صفائی ستھرائی کے بھی انتہائی ناقص انتظامات ہیں۔ چکن کی قیمت گورنمنٹ کی طرف سے 593روپے فی کلو مقرر ہے لیکن چکن600سے 650روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
16