9

سابق کرکٹر اظہر الدین بڑی مشکل میں پھنس گئے

حیدرآباد (سپورٹس نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین بڑی مشکل میں پھنس گئے اور انہیں مالی بے ضابطگیوں کے معاملے پر تحقیقات کا سامنا ہے۔انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جو چار سال تک حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) کے صدر بھی رہے ہیں۔ انہیں مالی بدعنوانیوں کے الزامات کا سامنا ہے اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی)اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر پر حیدرآباد کے اپل اسٹیڈیم سے متعلق جنریٹر، فائر انجن اور دیگر آلات کی خریداری کے سلسلے میں 20 کروڑ روپے کی بے قاعدگیوں کے الزامات لگائے گئے ہیں۔اس حوالے سے اظہر الدین کو گزشتہ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے پیشی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا جس کی تعمیل کرتے ہوئے وہ ای ڈی آفس آئے اور پوچھ گچھ کے دوران موقف اختیار کیا کہ ان پر لگائے گئے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں۔حیدرآباد پولیس نے گزشتہ سال اکتوبر میں چار مجرمانہ مقدمات درج کیے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں