لاہور (شوبز نیوز) پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد نے کہا ہے کہ اسکرین پر ریما خان اور ان کی جوڑی کو بہت پسند کیا جاتا تھا تاہم انہوںنے کبھی بھی ریما سے شادی کیلئے نہیں سوچا تھا۔ ایک انٹرویو میں شان شاہد نے کہا کہ میں16 سال کی عمر میں پہلی بار ریما خان سے ملا تھا، ہم نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم بلندی کے ذریعے کیا تھا، اس وقت ہم دونوں ہی نوعمری میں تھے۔شان شاہد نے کہا کہ آپ اتنی کم عمر میں صرف نئے لوگوں سے ملتے ہیں، آپ دنیا کو تلاش کرتے ہیں، آپ کام پر توجہ دیتے ہیں لیکن آپ شادی کے بارے میں نہیں سوچتے۔اداکار نے کہا کہ شادی کے بارے میں سوچنے کے لیے ایک خاص عمر ہوتی ہے اور میں نے ریما خان سے شادی کے بارے میں کبھی سوچا ہی نہیں تھا کیونکہ ہم بہت اچھے دوست ہیں۔شان شاہد نے کہا کہ میں ریما خان کو پاکستان واپس آنے اور کام شروع کرنے کا پیغام دینا چاہتا ہوں وہ ایک شاندار اداکارہ ہیں اور انہیں کام کرنا چاہیے کیونکہ انڈسٹری کو ان کی ضرورت ہے۔
14