46

آئی جی پنجاب کے 11تھانیداروں کو تبدیل کرنے کے احکامات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر فیصل آباد سمیت مختلف اضلاع کے 11 تھانیداروں کو سی ٹی ڈی لاہور تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر رائے وسیم آفتاب’ انسپکٹر قمر ضیاء پی ایس او آر آئی بی فیصل آباد’ انسپکٹر علی عمران ریجن آفس سی ٹی ڈی فیصل آباد’ انسپکٹر نوشیر احمد کیمپ آفس قربان لائن’ انسپکٹر مدثر اقبال انوسٹی گیشن سٹاف منڈی شاہ جیونہ’ انسپکٹر محمد اجمل ایس ایچ او تھانہ حسین جھنگ’ انسپکٹر خورشید انور نائب انچارج سکیورٹی برانچ فیصل آباد’ انسپکٹر محمد وسیم سرور انچارج سکیورٹی برانچ فیصل آباد’ لیڈی انسپکٹر ساجدہ یوسف انوسٹی گیشن آفیسر اوکاڑہ’ انسپکٹر اعجاز اسلم انوسٹی گیشن آفیسر ساہیوال اور انسپکٹر فرخ شہزاد ایس ایچ او تھانہ حجرہ شاہ مقیم اوکاڑہ کو تبدیل کر کے لاہور سی ٹی ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں