47

10سالہ بچہ فائر لگنے سے شدید زخمی

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ 71سرلی میں دو گروپوں میں فائرنگ کے دوران 10سالہ بچہ فائر لگنے سے شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ 71سرلی میں رانا مون اور عثمان آرائیں کا غفور نامی شخص کے درمیان جھگڑا ہوا تو رانا مون اور عثمان نے فائرنگ کر دی فائر لگنے سے غفور کاچچا زاد بھائی 10سالہ جواد ولد پرویز سکنہ 71سرلی شدید زخمی ہو گیا جس کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے ضروری کاروائی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں