64

کبڈی کے معروف استاد ارشد پہلوان انتقال کر گئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کبڈی کے معروف پہلوان استاد ارشد پہلوان اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ تفصیل کے مطابق چک نمبر 241 ر۔ب چنچل سنگھ والا کے رہائشی استاد ارشد پہلوان جو سینکڑوں نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں پہلوانی کشتی کبڈی سے منسلک کر چکے تھے اور نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے بچاکر اکھاڑے کی جانب لے جاتے تھے۔اکھاڑے کی پہچان اور تمام قومی و مقامی سطح کی کبڈی ٹیموں میں استاد کا درجہ رکھنے والے استاد ارشد پہلوان کو آج بروز پیر صبح 3 بجے اچانک دل کی تکلیف محسوس ہوئی تو وہ گائوں میں ہی ڈاکٹر کے پاس جارہے تھے کہ راستہ میں ہی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔استاد ارشد پہلوان کی اچانک موت کی خبر کبڈی کے کھلاڑیوں پر بجلی بن کر گری اور کبڈی کی فضا سوگوار ہوگئی۔ استاد ارشد پہلوان کے شاگرد خاص مہر توحید رانجھا نے روتے ہوئے بتایا کہ استاد جی رات کو دس بجے کبڈی کی تربیت دے کر گھر آئے تھے ان کو پہلے بھی دل کی معمولی سے تکلیف ہوئی تھی لیکن اب جو دل کا دل کا دورہ پڑا وہ جاں لیوا ثابت ہوا ہے۔ استاد ارشد پہلوان کی نماز جنازہ بعد از نماز ظہر چنچل والا کی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی جس میں کبڈی کے سینکڑوں کھلاڑیوں اور ان کے چاہنے والوں نے شرکت کی بعد ازاں استاد ارشد پہلوان کو جنازہ گاہ سے ملحقہ قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کل بروز منگل صبح کو جامعہ مسجد صدیق اکبر عثمانیہ چنچل والا میں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں