48

بھانجے کے تاوان کیلئے اغوا کرنے والا حقیقی ماموں گرفتار

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) بھانجے کو تاوان کیلئے اغوا کرنے والا حقیقی ماموں گرفتار،تفصیلات کے مطابق جھنگ روڑ پر واقع نجی کالونی کا رہائشی 15سالہ طالب علم عمار اجمل کو تاوان کیلئے اغوا کیا گیا تھا۔ سی پی او کامران عادل کی ہدایت پر ایس پی اقبال ٹائون عابد حسین ظفر کی نگرانی میں تھانہ ٹھیکریوالہ ایس ایچ او ارسلان باری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل زرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک ہی دن میں اغوا ہونے والے طالب علم عمار اجمل کا سراغ لگا لیا اور تاوان کیلئے اغوا کرنے والے ملزم حقیقی ماموںساجد کو گرفتار کر کے طالب علم عمار اجمل کوبازیاب کروا لیا، ساجد نے اپنے بھانجے کو اپنے سسرال میں رکھا ہوا تھا۔ تھانہ ٹھیکریوالہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں