61

کرنٹ لگنے سے خاتون لقمہ اجل بن گئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نڑوالا روڈ پر واقع عیسیٰ نگری میں ایل سی ڈی کا سوئچ لگاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے شادی شدہ خاتون لقمہ اجل بن گئی، ریسکیو1122 نے موت کی تصدیق ہونے پر ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 60چک عیسیٰ نگری کی رہائشی 45سالہ مونی زوجہ سامین گھر میں ایل سی ڈی کا سوئچ لگانے لگی تو بجلی کا زور دار جھٹکا لگا اور وہ بے ہوش ہو کر گر پڑی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو مذکورہ خاتون زندگی کی بازی ہار چکی تھی۔ بعدازاں ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں