58

DSPعامر وحید کیلئے کیش پرائز اور تعریفی اسناد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) DSP سول لائن میاں عامر وحید کی اقبال سٹیڈیم میں چیمپئنز کپ ٹورنامنٹ کے دوران بہترین کارکردگی کا اعتراف ، 10ہزار روپے کیش پرائز اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ تفصیل کے مطابق RPOڈاکٹر محمد عابد اور CPOکامران عادل نے DSPسول لائن میاں عامر وحید کو اقبال سٹیڈیم میں چیمپئنز کپ کے دوران سکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر دس ہزار روپے کیش پرائز اور تعریفی اسناد سے نوازا ہے۔ اس سلسلے میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران ان کی بہترین کارکردگی کو سراہا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں