5

معاشی استحکام کے خلاف سازشیں ناکام بنانا ناگزیر قرار

پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے کامیاب اجلاس سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت اور باوقار قوم کا تشخص ابھرا ہے 27سال بعد کسی بڑے عالمی فورم کے انعقاد سے پوری پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کے وفد نے اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کیلئے معاہدے کئے بعدازاں چینی سرمایہ کاروں نے بھی اربوں ڈالرز کے معاہدے کئے گوادر کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا افتتاح کیا گیا شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس بخیروعافیت اختتام پذیر ہو گیا، تقریب کے انعقاد سے قبل ایک بڑی سیاسی جماعت کی جانب سے اپنے قائد کی رہائی کیلئے ڈی چوک پر حملہ آور ہونا اور سعودی سرمایہ کاروں کے وفد اور چینی وزیراعظم اور چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرماریہ کاری کے حوالے سے غیر محفوظ ملک قرار دینے کی سازش کرنا افسوسناک امر تھا سکیورٹی اداروں نے اسلام آباد میں قیام امن یقینی بنایا ایک طرف اتحادی حکومت ملک کو سرمایہ کاری کے حوالے سے محفوظ ترین ملک بنا رہی ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے سرگرم ہیں جن کا مقصد صرف انتشار کی سیاست کے سوا کچھ نہیں کس قدر افسوسناک امر ہے یہ کون لوگ ہیں جو اپنے ہی ملک کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں اغیار کے ہاتھوں میں کھلونا بننے والوں سے کوئی پوچھے کہ آخر اس ملک وقوم نے تمہارا کیا بگاڑا ہے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے جب بھی حکومت کوشش کرتی ہے اور ملک معاشی طور پر مضبوطی کی طرف بڑھتا ہے تو اس کے خلاف سازش کرنے والے متحرک ہو جاتے ہیں ملک دشمن قوتوں کے آلہ کار کبھی غیر سرکاری تنظیموں کی شکل میں معاشی استحکام کی راہ میں روڑے اٹکانا شروع کر دیتے ہیں شکست خوردہ عناصر اپنے ورکرز کو احتجاج پر اکسا کر ملک کو عالمی سطح پر بدنام کرنے غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں، حالیہ شنگھائی کانفرنس میں چینی کمپنی کے ساتھ اربوں ڈالرز کے معاہدے کئے گئے جو معیشت کی مضبوطی میں اہم ہیں حکومت کی شبانہ روز کوششوں سے سعودی وفد نے بھی سرمایہ کاری کے معاہدے کئے مگر سیاسی مخالفین نے اسلام آباد میں احتجاجی پروگرام کا اعلان کر دیا کے پی کے وزیراعلیٰ سمیت پی ٹی آئی کی م رکزی قیادت نے اپنے مقاصد کے لیے ورکرز کو آگ میں جھونکنا کھیل بنا رکھا ہے جب بھی چاہتے ہیں احتجاج کی کال دے دیتے ہیں حکومت کی جانب سے آئینی ترمیم نے حوالے سے حکومت کی راہ میں روڑے اٹکائے جا رہے ہیں ورکرز بلاسوچے سمجھے احتجاج کیلئے نکل آتے ہیں اور اپنے ہی ملک میں جلائو گھیرائو توڑ پھوڑ شروع کر دیتے ہیں جس کا کوئی جواز نہیں صرف ان کو بڑھکایا جا رہا ہے اور وہ اپنی عقل کا استعمال کئے بغیر نکل پڑتے ہیں لاہور کے ایک کالج میں طالبہ کے ریپ کے جھوٹے واقعے کی آڑ میں طلباء کو اشتعال دلا کر حکومت کے خلاف استعمال کیا گیا جبکہ تحقیقات پر پتہ چلا کہ کوئی ایسا واقعہ رونما نہیں ہوا پھر بھی سکولوں’ کالجوں کے سٹوڈنٹس نے سڑکوں پر احتجاج کیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر سنگ باری کی ان پر ڈنڈے برسائے پاکستان دشمن قوتوں کے ہاتھوں میں کھیلنے والی سیاسی جماعت نے شنگھائی کانفرنس اور سعودی عرب کے سرمایہ کار وفد کے سامنے پاکستان کا امیج بگاڑنے کی جو کوششیں کیں وہ ناکام ہو گئیں سعودی وفد کی اسلام آباد آمد اور سرمایہ کاری کے معاہدے ہوئے چین کے وزیراعظم لی جیانگ کی قیادت میں شنگھائی تعاون سربراہ اجلاس میں متعدد عالمی ممالک کے سربراہوں نے شرکت کی ملک میں سیاسی عدم استحکام کی صورتحال پیدا کرنے والے ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں میں کھلونا بنے ہوئے ہیں قوم کے نوجوانوں کو غلط سمت چلایا جا رہا ہے،، ملک کو تنہائی کا شکار کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ایسے میں پوری قوم کا فرض بنتا ہے کہ وہ ارض مقدس کیخلاف سازشیں کرنیوالوں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہو جائے ملک دشمنوں کی ایماء پر ملکی سلامتی اور ملک کو معاشی بحران میں مبتلا کرنے والوں کو اپنے ارادوں سے باز رہنا چاہیے اور ملک کو معاشی طور پر سنبھلنے کے لیے انتشار کی سیاست سے باز رہنا چاہیے ورنہ ہم معاشی طور پر مزید پیچھے رہ جائیں گے پوری قوم خاص طور پر نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ احتجاجی سیاست کرنے والوں سے کنارا کشی کریں اور ملک کو معاشی قوت بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں