6

پولیس ناکام،ڈاکے عام،اغوا کے واقعات معمول بن گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی’ راہزنی اور چوری کی 92 سنگین وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا’ متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے’ جبکہ اوباش افراد نے 3لڑکیوں اور 2نوجوانوں کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق روشن والا کے علاقہ 243 رب کی یاسمین کی جواں سالہ بیٹی (ع) کو ملزمان فیضان وغیرہ’ تھانہ صدر کے علاقہ بھٹو کالونی کی شمائلہ بی بی نے بتایا کہ اوباش ملزم بلال وغیرہ اکمل کی عزیزہ (ز)’ تھانہ باہلک کے علاقہ 607 گ ب کی نواب بی بی کی بہو (ک) کو اوباش ملزم نواز نے اغواء کر لیا’ سمن آباد کے علاقہ مظفر کالونی کی مقدس بی بی نے بتایا کہ اس کا خاوند مظفر اور نشاط آباد کے علاقہ 6ج ب کے رہائشی نواز کا بیٹا 17سالہ نعیم گھر سے کام پر گئے واپس نہ آئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ پیپلزکالونی کے علاقہ سبحان اڈا کے قریب موٹرسائیکل رائیڈر علی نواز کا سامان چور لے اُڑے’ النجف کالونی کے ولی مہدی سے 17ہزار روپے’ فون’ طارق آباد کے مظہر طفیل سے 16ہزار روپے’ اسلام نگر کے محسن سردار کے ڈرائیور سے 6لاکھ کی رقم لے اُڑے’ 214 رب کے یوسف سے 25ہزار روپے چھین لیے’ 187 رب کے شاہد علی سے نقدی’ فون’ 188 رب کے شان علی کی فیکٹری سے 20لاکھ کا سامان چور لے اُڑے’ محلہ شاہ آباد کے علی رضا سے لیپ ٹاپ’ فون’ اسلامیہ پارک کے فیاض احمد سے موٹرسائیکل’ جاوید کنڈا کے قریب جاوید سے 10ہزار روپے’ فون’ 7ج ب کے طاہر محمود سے 8ہزار روپے’ فون’ بلال نگر کے عبدالشکور سے نقدی’ فون’ شمس آباد میں زرینہ کوثر سے پرس’ 64 گ ب کے عمیر سے 55ہزار روپے’ فون’ ہارون سے 3ہزار روپے’ فون’ 123 گ ب کے حامد سے موٹرسائیکل’ 109 گ ب کے عاطف سے 10ہزار روپے’ فون’ 647 گ ب کے شہباز سے 5ہزار روپے’ فون’ 379 گ ب کے احسن سے 40ہزار روپے’ 77 رب کے قیصر سے 5سو روپے’ فون’ 206 رب کے سرور کا گھر لوٹ لیا گیا’ 211 رب کی نوراں بی بی کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی چور لے اُڑے’ سیشن کورٹ کے باہر عمران سے 50ہزار روپے’ لیاقت آباد کے عبدالرئوف سے نقدی’ طلائی انگوٹھی’ گوبند پورہ کے فرحان سے موٹرسائیکل چھین لی’ سدھوپورہ میں خالد کی فیکٹری سے سوتر کے بورے’ پنوں چوک کے ذوالفقار علی سے 13ہزار روپے’ جمیل پارک کے عامر جبار سے موٹرسائیکل’ گنڈاسنگھ والا چوک کے قریب ابتسام سے 70ہزار روپے لوٹ لیے’ سمندری روڈ پر سلمان سے فون’ پیپلزکالونی کے شاہد سے نقدی’ فون’ جھنگ روڈ پر عمران سہیل سے موٹرسائیکل’ خالدآباد کے غلام محی الدین سے نقدی’ فون’ 263 رب کے افضل کی دکان کا صفایا کر دیا گیا’ رچنا ٹائون میں دائود سے پرس’ 240 رب کے مہران کے ڈیرہ سے سامان چوری ہو گیا’ عثمان ٹائون کے عامر سے نقدی’ فون’ 209 رب کے اویس سے 16ہزار روپے’ 275ج ب کے اشفاق سے 77ہزار روپے’ فون’ 66 ج ب کے عبدالمتین سے 33ہزار روپے’ 245 رب کے سلیم سے 2لاکھ روپے’ 66 ج ب کے اشفاق سے 10ہزار روپے’ 74ج ب کے نذیر احمد سے ڈیڑھ لاکھ روپے’ امین پور بنگلہ روڈ پر عدنان سے 1لاکھ روپے’ نڑوالا روڈ کے علی رضا سے موٹرسائیکل چھین لی’ 404 گ ب کے اقبال سے نقدی’ فون’ قصبہ تاندلیانوالہ کے اقرار کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری’ محمد عباس کے ڈیرہ سے موٹر پمپ اور دیگر سامان’ 419 گ ب کے قاری زاہد سے موٹرسائیکل’ زم زم کالونی سمندری کے عبدالستار سے نقدی’ فون’ 476 گ ب کے امجد اکبر سے نقدی’ فون’ 479 گ ب کے آصف ندیم کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چور لے اُڑے’ دیگر وارداتوں میں بھی سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے’ پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی۔ علاوہ ازیں سوساں روڈ پر عمر نعیم’ النور گارڈن کے ولید شاہد’ 195 رب کے طالب حسین’ کینال روڈ پر سکندر جاوید’ کشمیر روڈ پر زوہیب ملک’ 100 ج ب کے عثمان علی’ بھائی والا کے ملک شہزاد’ بلال نگر کے طلحہ خالد’ ملت روڈ کے عثمان علی’ واٹر ورکس جڑانوالہ کے اظہر’ سول ہسپتال جڑانوالہ کے الیاس’ نیا بازار کے عنصر عباس’ عبدالرشید غازی چوک سے سہیل’ اسلام نگر کے افتخار’ لاری اڈا سے عدنان’ ضلع کونسل چوک سے عبدالرحمن’ سیشن کورٹ سے ابرار’ ضلع کچہری سے کرامت علی’ مختار کالونی کے زاہد حسین’ کلیم شہید پارک سے الیاس’ گارڈن کالونی کے ابوہریرہ’ جامع مسجد قادریہ سے قیصر’ وارث پورہ کے نجف حسین’ محمدی چوک کے کامل علی’ جنرل ہسپتال سے محمد احمد’ 243 رب کے شہزاد مقبول’ 246 رب کے نفیس الرحمن’ 76 گ ب کے امیر حمزہ’ رمضان نگر کے منصور حسین’ 476 گ ب کے افتخار الحق’ 172 گ ب کے مہتاب یوسف’ 226 گ ب کے غلام شبیر اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں