3

26آئینی ترمیم سے بروقت انصاف ہوتا نظر آئیگا،مریم نواز

لاہور(بیوروچیف) پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ26ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کی بالا دستی کے لیے ضروری تھی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بیان میں کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری سے پارلیمنٹ کو مکمل آئینی اختیار اور وقار واپس ملا ہے۔ ترمیم سے بروقت انصاف ہوگا اور ہوتا نظر بھی آئے گا۔ 26 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کی بالا دستی کے لیے ضروری تھی۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ 26ویں ترمیم سے عدالتی نظام میں مثبت اصلاحات کا باب کھل گیا۔ یہ ترمیم پاکستان کو دنیا کی مثالی جمہوریت کی صف میں کھڑا کرے گی۔ سود کے خاتمے کی شق کا خیرمقدم کرتی ہوں-عدلیہ کو خودمختار اور مزید مستحکم کیا گیا ہے اور انصاف تک عوامی رسائی کو یقینی بنایا گیا۔ 26ویں آئینی ترمیم عوام کی آواز سب سے بلند ہونے کا واضح پیغام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں