4

پاکستان معاشی اور سیاسی استحکام کے راستے پر گامزن ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن)علما مشائخ ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری صاحبز ادہ حافظ محمد امجد نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور نائب وزیرا عظم سینیٹر اسحاق ڈار کو شنگھائی تعاون تنظیم کا نفرنس کے شاندار انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس سی او کی کامیابی پاکستان کیلئے بہت بڑا سفارتی سنگ میل ہے، پاکستان معاشی اور سیاسی استحکام کے راستے پر گامزن ہے۔ شنگھائی تعاونتنظیم کا نفرنس میں12ممالک کے سربراہان سمیت200سے زائد وفود کی شرکت وزیر اعظم پاکستان اور انکی ٹیم کی انتھک محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے اس کانفرنس کے دوران تجارت ، معیشت ، صحت ، توانائی ، ٹیکنا لو جی، مواصلات و دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کے حوالے سے غور و خوص کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں