3

سرکاری اراضی پر غیر قانونی تعمیرات کو بچانے کیلئے کوششیں

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)سرکاری اراضی پر غیرقانونی تعمیرات کو بچانے کہ کوششیں ، اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد محمد ندیم کی جانب سے تجاوزات اور سرکاری اراضی کو واگزار کروانے کے لئے جاری آپریشن میں قیمتی سرکاری اراضی پر غیرقانونی عمارات کو بچانے کیلئے اربن یونین کونسل کی جانب سے جعلسازی کا نیا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جنرل بس اسٹینڈ قدیمی سبزی منڈی سمیت دیگر حصوں میں سرکاری اراضی پر موجود غیرقانونی کمرشل تعمیرات کی جعلی کرائے داری کی پرچیاں کاٹی جا رہی ہیں جن کے عوض لاکھوں روپے لیا جا رہا ہے لینڈ برانچ کے ملازمین لاکھوں روپے لے کر سرکاری اراضی پر ایسی غیرقانونی کمرشل تعمیرات کی کرائے داری کی جعلی پرچیاں کاٹ رہے ہیں جن کے غیرقانونی ہونے کی باقاعدہ رپورٹس تک تیار ہوئیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں