29

نیوی کی گاڑی پر فائرنگ،کمانڈر سمیت2افراد شدید زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ساندل بار پولیس نے 36ج ب میں پاکستان نیوی کی سرکاری گاڑی پر فائرنگ کر کے کمانڈر ارشد گوندل اور ساتھی ملازم رمضان کو گولیاں مار کر شدید زخمی کرنے والے 8ملزمان طاہر عرف طاہرا گجر’ وقاص نذیر’ فہد منظور’ ناصر محمود’ فیصل وغیرہ کیخلاف دہشت گردی’ اقدام قتل سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیل کے مطابق پاکستان نیوی کی سرکاری گاڑی کے ڈرائیور شہباز نے بتایا کہ نیوی کمانڈر ارشد گوندل اپنے حقیقی چچا محمد بشیر ولد محمد حسین کی وفات پر آبائی گائوں 36 ج ب میں نمازجنازہ میں شرکت کیلئے نیوزی ملازمین کے ہمراہ آئے اور وہ نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد سرکاری گاڑی پر ملازمین کے ہمراہ واپس جا رہے تھے کہ راستے میں مخالفین طاہر عرف طاہرا گجر پارٹی کی طرف سے گاڑی پر فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے نیوی کمانڈر ارشد گوندل اور ساتھی رمضان گولیاں لگنے سے بری طرح زخمی ہو گئے تو حملہ آور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی پی او کامران عادل’ ایس ایس پی آپریشن’ ایس پی اقبال ٹائون’ ڈی ایس پی صدر سرکل’ ایس ایچ او ساندل بار بھاری نفری کے ہمراہ ہسپتال پہنچ گئے اور نیوی کمانڈر کی عیادت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں