32

صنم جاوید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

لاہور (بیوروچیف) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9مئی کو مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت دیگرمقدمات میں پی ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔ پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنان کے خلاف 9مئی کو مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت دیگر مقدمات کے ٹرائل کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مقدمات کی سماعت کی۔ صنم جاوید نے عدالت میں پیش ہو کر وارنٹ منسوخی کی استدعا کی۔ عدالت نے ملزمہ کو ہر تاریخ پر پیشی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ واضح رہے کہ صنم جاوید کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں