22

PTIکارکنوں کاجسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) لند ن میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ ہوگیا، سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ بھی انکے ہمراہ تھیں۔ذرائع ابلاغ کیمطابق پی ٹی آئی کارکنوں نے قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی روکنے کی کوشش کی ،کارکنوں نے پاکستانی سفارتخانے کی گاڑی کے شیشے توڑنے کی کوشش بھی کی،قاضی فائز عیسیٰ، مڈل ٹیمپل میں بنچز بنانے کی تقریب میںشرکت کیلئے آئے تھے ۔پی ٹی آئی کے احتجاج کرنے والے افراد قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی کو دیکھ کر برا بھلا کہتے ہوئے ساتھ دوڑتے رہے،پی ٹی آئی کے ورکرز شام سے مڈل ٹیمپل کے باہر احتجاج کررہے تھے، بتایا جارہا ہے کہ احتجاج کرنے والوں سے ملیکہ بخاری، ذلفی بخاری، اظہر مشوانی ویگر نے خطاب بھی کیا تھا،سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر واقعہ کی ویڈیو بھی وائرل ہوچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں