42

پی ٹی آئی کے532کارکنوں کی ضمانتیں منظور

اسلام آباد(بیوروچیف)اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے شناخت پریڈ پر بھیجے گئے’532ملزمان کی درخواست ضمانتیں منظور کر لیں۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ملزمان کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی۔ ملزمان کی جانب سے انصر کیانی و دیگر وکلا عدالت پیش ہوئے، عدالت نے ملزمان کو 20، 20ہزار روپے کے مچلکوں پر رہائی کا حکم دیدیا گزشتہ روز عدالت نے 28ملزمان ‘کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں