32

FDA سٹی میں بجلی کی فراہمی کا 95 فیصد کام مکمل

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایف ڈی اے کے زیر اہتمام ایف ڈی اے سٹی میں بجلی کی سہولت کی فراہمی کا 95 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے جسکے تحت بجلی کے 18 میں سے 14 فیڈرز کو فنکشنل کر دیا گیا ہے اور حال ہی میں فیڈر نمبر3 مکمل کرکے فیسکو کے حوالے کر دیا گیا ہے جس سے بلاک Dـ1 اور 2ـD میں بجلی کی سہولت دستیاب ہوگئی ہے۔ یہ بات ڈائر یکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی جس میں مختلف ترقیاتی امور کا جائزہ لیا گیا۔ چیف انجینئر مہر ایوب نے ایف ڈی اے سٹی میں بجلی کے منصوبوں اور دیگر ترقیاتی کاموں کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر ایف ڈی اے سٹی/اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو سہیل مقصود پنوں، ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اسما محسن، ڈپٹی ڈائریکٹرز انجینئرنگ طلحہ تبسم سانول ملک و دیگر افسران موجود تھے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ایف ڈی اے سٹی میں کمرشل ایریاز اور ان ڈویلپڈ بلاکس کیلئے دو دو فیڈر مخصوص ہیں جن پر بھی ترقیاتی کام جاری ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے بجلی کے منصوبوں کی تیزی سے تکمیل پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ان ترقیاتی اہداف کا حصول خوش آئند اقدام ہے جو الاٹیز کیلئے خوشخبری اور ایف ڈی اے سٹی کی ترقی و تیزی سے آبادکاری کیلئے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ڈویلپڈ بلاکس کیلئے ترقیاتی منصوبوں کی بھی جامع پلاننگ کی جائے تا کہ محکمانہ اقدامات کو آگے بڑھایا جا سکے۔ انہوں نے پراجیکٹ ڈائریکٹر سے کہا کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر مانیٹرنگ کریں اور خصوصی طور پر پارکس کی ترقی و بحالی، گرین بیلٹس کی شادابی اور دیگر املاک کی دیکھ بھال تحفظ پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے۔
۔۔۔/

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں