32

سیشن کورٹ سے مجرمان کو قید وجرمانے کی سزائیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سیشن کورٹ نے موٹرسائیکل چوری’ گیس ری فلنگ اور بجلی چوری میں ملوث مجرموں کو قید اور جرمانہ کی سزائیں سنائیں۔ فیصل آباد پولیس کی بہتریں تفتیش بروقت شہادت گواہان سے مختلف مقدمات میں ملزمان کو عدالت سے سزائیں سنادی ہیں سول جج ذوالفقار باری نے تھانہ منصورہ آباد کے موٹر سائیکل کے مقدمہ میں مجرم اویس کو 6ماہ قید اور 50ہزار روپے جرمانہ کی سزا دی” ملزم اویس نے شہری محمد صہیب کی موٹر سائیکل چوری کی تھی’ سول جج ذوالفقار باری نے تھانہ منصورہ آباد کے چوری کے مقدمہ میں مجرم اویس وغیرہ کو 6/6 ماہ قید اور 50ہزار روپے جر مانے کی سزا دی’ ملزم اویس وغیرہ نے شہری راشد علی کی موٹر سائیکل چوری کی تھی’ ایڈیشنل سیشن عمر فاروق خاں نے تھانہ نشاط آباد کے بجلی چوری کے مقدمہ ملزم زاہد تھانہ رضا آباد کے بجلی چوری کے مقدمہ میں ملزم عظیم کو 5ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ سول جج علی رضا نے تھانہ گڑھ کے گیس ریفلنگ کے مقدمہ میں ملزم خالق کو 3ہزار روپے جرمانہ کی سزا دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں