25

ساہیوال میں مسلح ڈاکوئوں کی وارداتیں جاری

ساہیوال (سٹاف رپورٹر ) ڈاکو طالب علم، زمیندار،سکول ٹیچر اور دوکانداروں سے 2 لاکھ 92 ہزار 200 روپے نقدی، 3 موٹر سائیکل اور سات موبائل چھین کر لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکو اسلحہ کے زور پر چک 86 نو ایل میں ایک طالب علم طاہر ندیم سے موٹر سائیکل نمبر 3897 ماڈل 22، گھڑی اور 15 نقدی ہزار روپے، چک 64 پانچ ایل کے قریب ایک کار پینٹر بلال منیر سے 3 موبائل اور نقدی 25 ہزار روپے، چک 44 پانچ ایل کے قریب دوکاندار ابرار اعظم سے دو لاکھ 7 سو روپے نقدی اور موبائل، چک 113 سات آر میں سکول ٹیچر عامر ندیم سے موٹر سائیکل نمبر 1711 ایس ایل ایم، نقدی ڈیڑھ ہزار روپے، چک 17 چودہ ایل کے قریب بیو پاری شکیل احمد اپنے خاندان کے ہمراہ موٹر سائیکل پر واپس آرہے تھے تو موٹر سائیکل نمبر 6017اے آر ایف، دو موبائل اور 50 ہزار روپے نقدی، چک 99 بارہ ایل کے قریب زمیندار سید ثمر رضا سے موبائل اور نقدی 47 ہزار 520 روپے چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔پولیس غلہ منڈی، یوسف والا، صدر چیچہ وطنی،کسووال، اوکانوالہ بنگلہ نے 6 مقدمات397,392ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں