28

ماحول آلودہ کرنے پر صنعتی یونٹ کا بوائلر سیل’ مالکان کو جرمانہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)محکمہ تحفظ ماحول نے پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن(سموگ پریونشن اینڈ کنٹرول)رول2023ء کی خلاف ورزی پر چک 117 ج۔ب دھنولہ میں صنعتی یونٹ کے سٹیم بوائلر کو سیل اور مالک کو 4 لاکھ روپے جرمانہ کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحول جوہر عباس رندھاوا نے ایک ٹیکسٹائل یونٹ کے سٹیم بوائلر کو سیل اور مالک کو3 لاکھ روپے جرمانہ کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے ٹیم کے ہمراہ تیزاب ملز چوک میں صنعتی یونٹ کے بوائلر کو سیل کرکے مالک کو6 لاکھ روپے جرمانہ کردیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں