37

ڈپٹی کمشنر راجن پور کا ڈسٹرکٹ پبلک سکول کا دورہ

راجن پور (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر راجن پور شفقت اللہ مشتاق کا ڈسٹرکٹ پبلک سکول کا اچانک دورہ۔ اس موقع پر انہوں نے کلاسسز کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے طلبا وطالبات سے نصابی سوالات کئے۔ انہوں نے کہا کہ طلبا وطالبات کو چاہئے کہ وہ دلجمعی سے محنت کریں اور اپنے والدین، اساتذہ اور سکول کا نام روشن کریں۔ بچوں کے ٹیلنٹ میں کوئی کمی نہیں ہے۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی توجہ دی جائے۔اس موقع پر پرنسپل نوید انجم بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں