31

جھوٹے اور بے بنیاد ریپ کیسز کی شرح میں اضافہ

ساہیوال(بیوروچیف) جھوٹے اور بے بنیاد ریپ کیسز کی شرح میں ریکارڈ اضافہ، صدر ایریا کے تھانہ جات اور سٹی ایریا کے تھانہ جات میں روزانہ کی بنیاد پر لا تعداد مقدمات کے اندراج نے شرفا کی زندگیوں کو اجیرن بنا دیا ہے، شریف لوگوں کا آئی جی پنجاب پولیس ، آر پی اور ڈی پی او ساہیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے احکامات خواتین کو ریڈ لائن قرار دینے کے بعدقحبہ خانہ چلانے والی کرپٹ خواتین کی چاندی لگ گئی، شریف لوگوں کے اوپر جھوٹے ریپ کے مقدمات درج کروا کر ان کو بلیک میل کر کے ان سے زندگی بھر کی جمع پونجی ہتھیانے کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے ۔معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ نہ صرف قحبہ خانہ چلانے والی خواتین کی چاندی لگی ہے بلکہ ریپ کے اندراج مقدمہ کے تفتیشی افسران نے بھی اپنی چھریوں کی دھاریں تیز کر رکھیں ہیں ۔مزید ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کچھ پولیس ملازمین ریپ گینگ خواتین کی ساتھ ملے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں