36

ڈپٹی کمشنر نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت لوگوں کے مسائل سنے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر)ندیم ناصرنے اوپن ڈور پالیسی کے تحت درخواست گزاروں کے مختلف محکموں سے متعلقہ مسائل سنے ۔انہوں نے شہریوں کی درخواستوں پر محکموں کے افسران سے رپورٹ طلب کی اور کہا کہ عوام الناس کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے افسران بھی سائلین کی داد رسی کو یقینی بنائیں۔سائلین کو باربار دفاتر کے چکر لگانے سے بازرہیں اور مختص اوقات کے دوران اپنے دفاتر کے دروازے درخواست گزاروں کے لئے کھلے رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں