29

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدآمد جاری ہے،اے سی تاندلیانوالہ

تاندلیانوالہ (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ ازکا سحر نے مختلف علاقوں کی مارکیٹوں وبازاروں اور میگا مارٹس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کیا۔انہوں نے مقررہ نرخناموں کے مطابق اشیا کی فروخت کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ من مانی قیمتیں وصول کرنے والوں کو بھاری جرمانے کئے جارہے ہیں۔انہوں نے موقع پر موجود صارفین سے اشیا کے معیار اور قیمتوں کے بارے میں بھی دریافت کیا اور کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد جاری ہے۔انہوں نے پھل و سبزیوں،چکن، روٹی،گوشت سمیت کریانہ کی اشیا کی قیمتوں پر عملدرآمد کی چیکنگ کے دوران ریٹ لسٹ آویزاں ہونے کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ مسلسل چیکنگ کی بدولت تحصیل بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مقررہ نرخوں پر دستیاب ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں