30

پاکستان مظلوم کشمیریوں کی اخلاقی حمایت جاری رکھے گا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تکمیلِ پاکستان کیلئے کشمیر کی آزادی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔کشمیری عوام نے بھارتی مظالم،بربریت اور ریاستی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کی لازوال داستان رقم کی ہے۔ کشمیری نوجوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اقوام عالم کو یہ پیغام دیا کہ وہ بھارت کی غلامی قبول کرنے کی بجائے عزت کی موت کو گلے لگانا اپنے لئے کامیابی سمجھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارممبر ضلعی امن کمیٹی و ڈویژنل صدر پی، ایس، ٹی پروفیسر پیرمحمد آصف رضاقادری نے کشمیریو ں سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ ” صدائے کشمیر سیمینار ” سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان اخلاقی وسیاسی ہر لحاظ سے مظلوم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ کشمیر یوں نے آج تک ایک دن بھی بھارت کی بالا دستی کو قبول نہیں کیا۔عالمی برادری تعصب اور دوہرے معیارکو چھوڑکر کشمیر کے ڈیڑھ کروڑسے زائد انسانوں کا مسئلہ حل کرائے۔ دنیا کشمیر میں جاری ظلم وستم کو رکوانے کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل درآمد کروائے۔مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام کی پرزور مذ مت کرتے ہیں۔ مسئلہ سلامتی کونسل کی قرار د ا د و ں، کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں