60

تمہیں کرکٹ کے رولز فالو کرنے چاہئیں،ساکشی کی شوہر دھونی سے گفتگو

ممبئی (سپورٹس نیوز) سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کو اہلیہ نے کرکٹ کا سبق پڑھاتے ہوئے کہا کہ تمہیں کرکٹ کا کچھ نہیں پتا ہے۔بھارتی کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی، ون ڈے اور ٹی 20 ورلڈ کپ جتوانے والے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ایک ایونٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ساکشی کے ساتھ کرکٹ دیکھ رہا تھا، اسٹمپ آئوٹ اور ناٹ آئوٹ پر بحث ہوئی تو ساکشی نے کہا کہ تمہیں کچھ نہیں پتا اور کرکٹ کے رولز پڑھانے شروع کردیے۔دھونی نے بتایا کہ میں اور ساکشی کرکٹ کے بارے میں زیادہ بات نہیں کرتے لیکن ایک ون ڈے میچ چل رہا تھا ساکشی ساتھ میں بیٹھی تھیں، بولر نے گیند کی وہ وائڈ تھی بیٹسمین آگے نکلا تو وہ اسٹمپ ہوگیا، امپائرز نے ریویو لے لیا کہ فیصلہ تھرڈ امپائر کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ اہلیہ کہنے لگیں کہ آئوٹ نہیں ہے اور جب ساکشی نے کہا کہ آٹ نہیں ہے تو بیٹسمین پویلین جانے لگا تھا، ساکشی کہنے لگیں کہ وائڈ بال میں اسٹمپ ہو ہی نہیں سکتا۔دھونی کے مطابق انہوں نے اہلیہ کو بتایا کہ وائڈ بال میں اسٹمپ آٹ ہوتا ہے نو بال میں نہیں ہوتا پر وہ کہنے لگیں کہ تم کو کچھ نہیں پتا ہے، انتظار کرو تھرڈ امپائر اسے واپس بلائے گا۔سابق کپتان نے بتایا کہ جب وہ آئوٹ ہوگیا اور نیا بیٹسمین آگیا تو ساکشی کہنے لگیں کہ کچھ غلط ہوا ہے۔واضح رہے کہ دھونی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں