25

FDA کا غیر قانونی کمرشلائزیشن کیخلاف بھرپور مہم جاری

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے رہائشی جائیدادوں کو بلا منظوری کمرشل میں تبدیل کرنے پر ملت ٹاؤن اور مدینہ ٹاؤن میں 9 پلاٹس کو سربمہر کر دیا اور مالکان کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کو بھجوا دئیے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اسما محسن کی زیر نگرانی اسٹیٹ آفیسر انیب اسلم رندھاو ا کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے مختلف کالونیوں میں جائیدادوں کی صورت حال کو چیک کیا تو مدینہ ٹاؤن اور ملت ٹاؤن میں بعض مالکان کی طرف سے منظوری حاصل کئے اور کمر شلائزیش فیسوں کی ادائیگی کئے بغیر رہائشی جائیدادوں کو کاروباری مقاصد کیلئے استعمال کیا جا رہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں