30

مختلف واقعات کے دوران4شہریوں کیساتھ1کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فراڈیے ملزمان نے کاروبار وپراپرٹی خریدنے کا جھانسہ دیکر 4شہریوں سے ایک کروڑ کی رقم لیکر رفوچکر ہو گئے’ رقوم کے بدلے میں چیک دیئے جو کہ بنکوں سے کیش نہ ہو سکے، پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق سول لائن پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے صدف منظور نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم طارق پرویز نے 25لاکھ روپے کی رقم لیکر بدلے میں چیک دیا جو کہ جعلی نکلا’ 237 گ ب کے رہائشی عبدالصمد نے بتایا کہ اس نے ملزم وسیم اﷲ خان سے 32لاکھ 50ہزار روپے میں پلاٹ خرید کر کے رقم ادا کر دی بعدازاں معلوم ہوا کہ اس کے نام کوئی پلاٹ نہ ہے، رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد انکاری ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں