لاہور (شوبز نیوز) معروف اداکارہ و ماڈل مائرہ خان نے کہا ہے کہ وہ فیمنزم پر زیادہ یقین نہیں رکھتیں عورت کو گھر میں ہی رہنا چاہیے۔ ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ عورت ہیں، وہ کسی سے اظہار محبت نہیں کرسکتیں، یہ کام لڑکے کو ہی کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وہ ہیش ٹیگ فیمنزم پر اتنا یقین نہیں رکھتیں، انہوں نے کہا کہ عورت کو گھر کے اندر ہی رہنا چاہیے اور اسے گھر کے اندر ہی ساری سہولتیں فراہم کی جانی چاہیے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کا خیال ہے کہ خواتین کو اپنا، گھر کا اور بچوں کا خیال رکھنے پر توجہ دینی چاہیے، انہیں شاپنگ کرنی چاہیے، انہیں پیسے ملتے رہیں اور وہ انہیں خرچ کرتی رہیں۔مائرہ خان کے مطابق وہ عورت ذات ہیں، وہ برابر نہیں ہیں، انہیں باہر جاکر کام بھی نہیں کرنا، کمائی کرکے انہیں ہاتھ میں پیسے دینا مرد کی ذمہ داری ہے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کی زندگی میں کوئی نہ کوئی ایسا مرد آئے گا جو انہیں کما کر دے گا اور وہ خرچ کرتی رہیں گی۔
10