6

بجلی صارفین کیلئے سہولت پیکیج کا اعلان کردیا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سینیٹر سردار خلیل طاہر سندھو نے کہاہے کہ گھریلو صارفین اورانڈسٹری کے لیے 27 روپے7پیسے فی یونٹ کمی بہت بڑا پیکج ہے جس سے مہنگی بجلی کا مسئلہ ختم ہو جائیگا۔حکومت نے 3ماہ کیلئے صر ف اعلان نہیں بلکہ بجلی صارفین کے لیے بجلی سہولت پیکیج کا اعلان کردیا گیا ہے جو دسمبر 2024 سے فر و ر ی 2025 تک نافذ العمل ہوگا۔ ان کاکہناتھاکہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے 2ماہ کے لیے پہلے بھی 201یونٹ سے 300جبکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے 500یونٹ کے صارفین کو45ارب روپے کاریلیف دیاجس سے ثابت ہوگیا ہیکہ عوام اور باالخصوص غریب عوام کی مشکلات ختم اوربنیادی سہولتیں فراہم کرنے والی جماعت مسلم لیگ ن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی سہولت پیکیج کا اطلاق گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین پر ہوگاجس سے صنعتیں بھی چلیں گی اورعوام کی پریشانی بھی ختم ہو جائے گی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں